Time 25 ستمبر ، 2018
پاکستان

اپر کرم میں پاگل کتوں نے حملہ کرکے 18 افراد کو کاٹ لیا، 4 شدید زخمی پشاور منتقل

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پارا چنار میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا—۔فوٹو/ جیو نیوز

کرم ایجنسی: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی میں افغان سرحد کے قریب گاؤں پیواڑ میں پاگل کتوں نے 18 افراد کو کاٹ لیا، جن میں سے چار شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع اور مقامی انتظامیہ کے مطابق 4 پاگل کتوں کا ایک غول اپر کرم کے علاقہ پیواڑ کے رہائشی افراد پر اچانک حملہ آور ہو گیا۔

پاگل کتوں نے ایک خاتون سمیت 14 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا، زخمیوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

زخمی ہونے والے بچوں نے بتایا کہ انہوں نے چار کتوں کو گاؤں کی طرف آتے دیکھا،  جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے اُن پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔ 

بعد ازاں مقامی نوجوانوں نے فائرنگ کرکے چاروں کتوں کو ہلاک کردیا۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پارا چنار منتقل کیا گیا لیکن کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بعدازاں چار شدید زخمیوں کو علاج کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا۔

ڈی ایچ کیو اسپتال کے ڈاکٹر محب اللہ جان کا کہنا تھا کہ کتوں نے زیادہ تر افراد کو ہاتھوں اور چہروں پر کاٹا ہے۔

مزید خبریں :