پاکستان
31 جولائی ، 2012

پشاور،افغان جوڑے کی قسمت کا فیصلہ فیملی کورٹ کرے گی

پشاور،افغان جوڑے کی قسمت کا فیصلہ فیملی کورٹ کرے گی

پشاور… پسند کی شادی کرنے والے افغان جوڑے کی قسمت کا فیصلہ اب پشاور کی فیملی کورٹ کرے گی۔ پشاور ہائی کورٹ میں افغان جوڑے کی دوبارہ پیشی ہوئی۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے مقدمے کی سماعت کی۔ مریم اور حیواد کے علاوہ ان کے رشتہ دار بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے تاہم عدالت نے انھیں فیملی کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا جو آئندہ دنوں میں مقدمہ کا فیصلہ کرے گی۔ پشاور پولیس نے افغان جوڑے کو مناسب رہائش فراہم کرنے کیلئے عدالت سے استدعا کی۔ جس پر چیف جسٹس نے مریم کو وومن کرائسسز سنٹر بھیجنے اور حیواد کو سنٹر کے قریب رہائش فراہم کرنے کا حکم دیا۔ حیواد کے مطابق افغانستان بھیجنے کی صورت میں وہ ماریں جائیں گے۔ افغانستان سے فرار ہوکر پسندکی شادی کرنیو الے جوڑے کے خلاف پاکستان میں درج مقدمات پہلے ہی واپس لئے جاچکے ہیں۔ عدالت عالیہ کے احکامات کے تحت فیملی کورٹ مقدمہ کا فیصلہ ایک ماہ کی مدت میں کرے گی۔

مزید خبریں :