Time 10 اکتوبر ، 2018
پاکستان

کراچی پولیس چیف کا جوڑوں سےنکاح نامہ مانگنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم


کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے شہر میں جوڑوں سے نکاح نامے مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

پولیس چیف کی جانب سے ڈی آئی جیز کو لکھے گئے خط کا عکس—۔

پولیس چیف کی جانب سے کراچی کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو لکھے گئے خط میں ایسے اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس چیف کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق عام شکایت ہے کہ پولیس موبائل یا موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے مخصوص پولیس اہلکار جوڑوں سے نکاح نامے طلب کرکے خوفزدہ کرتے ہیں۔

ڈاکٹر امیر شیخ نے اپنے خط میں تنبیہ کی کہ فیملیز خاص طور پر جوڑوں سے میاں بیوی ہونے کا ثبوت مانگنے کی شکایت نہیں ملنی چاہیے۔

پولیس چیف نے مزید کہا کہ ساحل سمندر، کلفٹن اور دیگر تفریحی مقامات پر پولیس اہلکاروں نے بلاوجہ شہریوں کو تنگ کیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :