سکھر میں گھر کی دیوار گرنے سے 9 بچے جاں بحق، 2 زخمی

زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا—۔فائل فوٹو

سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں ایک گھر کی دیوار گرنے سے 9 بچےجاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق صالح پٹ کے گاؤں غلام سرور شنبانی میں ایک گھر کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد بچے ملبے تلے دب گئے۔

بچوں کو نکالنے کے لیے مقامی افراد نے اپنے طور پر کوششیں کیں، تاہم ملبے تلے دبنے سے 8 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کردیا گیا، جہاں ایک اور بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر میں دیوار گرنے سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے کر کمشنر سکھر سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو زخمیوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید خبریں :