نیب نے حمزہ اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے  زائد اثاثوں کی بھی تحقیقات کررہا ہے: فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف غیر قانونی پل اور 56 کمپنیوں سے مبینہ تعلق کی تحقیقات جاری ہیں جس کی بناء پر نیب نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق دونوں بھائیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی بھی تحقیقات کررہا ہے اور انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے جب کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس ان کے والد شہبازشریف کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔


مزید خبریں :