رنگ برنگی آنکھوں والی جڑواں بلیوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

جڑواں بلیوں کے مزاج ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہیں: فوٹو: انسٹاگرام

پالتو جانوروں میں بلیاں سب سے زیادہ پسندیدہ پالتو جانور کہلائی جاتی ہیں، جو لوگ انھیں پال نہیں سکتے وہ ان کی تصویروں کے شیدائی ہو کر ہی گزارا کر لیتے ہیں۔

آئرس اور ابیس بھی ایسی دو جڑواں بلیاں ہیں جن کا مالک تو ایک ہے لیکن سوشل میڈیا پر انھیں پسند کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار  سے زیادہ ہے۔

ان بلیوں کو خوبصورت صرف برف جیسی ان کی سفید ’فر‘ نہیں بناتی بلکہ اس میں اضافہ کرتی ہیں ان کی دو رنگی آنکھیں اور اسی وجہ سے انسٹا گرام پر اکاؤنٹ بننے کے بعد سے ہی ہی یہ دورنگی آنکھوں والی جڑواں بہنیں مشہور ہیں۔

 ان جڑواں بلیوں کے فالورز ان کی دو رنگی آنکھوں کے دیوانے ہیں، بلیوں کی ایک آنکھ نیلی اور دوسری پیلی ہے۔ آنکھوں کی یہ رنگا رنگی ان کے سفید رنگ پر خوب جچتی ہے۔


ان کے روسی مالک کے مطابق ان بلیوں کی فروخت کا اشتہار دیکھتے ہی وہ ان کے دیوانے ہو گئے تھے، سفید رنگ کی ان بلیوں کی ایک آنکھ پیلی اور دوسری نیلی ہونا قدرت کی طرف سے ایک معجزہ ہے۔

تین سالہ یہ بلیاں بےشک جڑواں ہیں لیکن دونوں کے مزاج ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہیں۔

آئرس با آسانی گھل مل جاتی ہے جب کہ ابیس اپنی مرضی کی مالکہ ہے تاہم دونوں کی تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ دونوں میں ایک خصوصیت مشترک ہے کہ دونوں ہی تصویریں کچھوانے کی کچھ زیادہ ہی شوقین ہیں۔