پاکستان
Time 15 جنوری ، 2019

عمران خان کا الزام اتنا بے بنیاد ہے کہ جواب دینا بھی مناسب نہیں: شہبازشریف


اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کے این آر او لینے کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر شہبازشریف سے میڈیا نمائندوں نے سوالات کیے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آپ واک آؤٹ این آر او لینے کے لیے کررہے ہیں؟

اس پر شہبازشریف نے جواب دیا کہ عمران خان کا یہ الزام اتنا بے بنیاد ہے کہ اس کا جواب دینا بھی مناسب نہیں۔


قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ جن امور پر مشاورت ہوگی اس سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :