پاکستان
Time 15 جنوری ، 2019

اپوزیشن کا اسمبلی سے واک آؤٹ حکومت پردباؤ ڈال کر این آراو لینے کیلئے ہے: وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے اپوزیشن کا واک آؤٹ حکومت پر دباؤ ڈال کر این آر او لینے کے لیے ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ہر سال پارلیمنٹ پر عوام کے ٹیکس کے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے اجلاس سے ایک اور واک آؤٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپوزیشن صرف یہی کر سکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات حکومت پر دباؤ ڈالنے اور این آر او لینے کا حربہ ہیں، اس طرح کرپشن کے خلاف احتساب کو نہیں روکا جاسکتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب کے مقدمات تحریک انصاف کے بنائے ہوئے نہیں ہیں۔






وزیراعظم نے سوال کیا کہ 'کیا جمہوریت کا مطلب یہ ہے کہ منتخب سیاسی رہنماؤں کو کرپشن سے استثنیٰ حاصل ہے، ایسا لگتا ہے جیسے منتخب نمائندوں کو انتخاب کے بعد لوٹ مار کا لائنسس مل جاتا ہے'۔


مزید خبریں :