Time 24 جنوری ، 2019
پاکستان

کراچی میں نادرا دفتر سے شناختی کارڈ چوری کرنے والا ملزم گرفتار


کراچی : سندھ رینجرز نے لانڈھی کے علاقے کارروائی کرکے نادرا دفتر سے قومی شناختی کارڈ چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لانڈھی میں ایک کارروائی میں ملزم ولید حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ 803 قومی شناختی کارڈ بھی برآمد کر لیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز نادرا کے دفتر میں چوری کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ایجنٹ کے طور پر نادرا کے دفتر میں آتا جاتا تھا اور اس نے چوری شدہ شناختی کارڈ ساس کے گھر میں چھپائے تھے لیکن ابھی تک قومی شناختی کارڈ چوری کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج ہے اور اس کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

مزید خبریں :