پاکستان
Time 27 جنوری ، 2019

پاک فوج کے جوانوں نے کوہستان میں برف میں پھنسے 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا

تمام افراد شدید برف باری کے باعث 72 گھنٹوں سے برف میں پھنسے ہوئے تھے، آئی ایس پی آر  — فوٹو:فائل 

راولپنڈی: پاکستان آرمی ایوی ایشن کے جوانوں نے کوہستان میں ریسکیو آپریشن میں 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقا عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے کوہستان کے گاوں سرتولوہی جلکوٹ میں برف میں پھنسے 7 افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا۔ 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تمام افراد شدید برف باری کے باعث 72 گھنٹوں سے برف میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہئے کہ برف میں پھنسے تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پاک فوج کے جوانوں نے نتھیاگلی میں پھنسے سیاحوں کی مدد کی تھی اور ریسکیو آپریشن میں کئی سیاحوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا تھا۔

مزید خبریں :