06 فروری ، 2012
اسلام آباد… ادویہ اسکینڈل میں افروز کمپنی کے 2 ڈائریکٹرز کے نام ای سی ایل میں شامل کردئے گئے ہیں۔ پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کے مطابق دونوں ڈائریکٹرز کے نام وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت پنجاب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کئے ہیں۔ حکومت پنجاب ادویہ اسکینڈل پر تحقیقات سے متعلق رپورٹ آج سپریم کورٹ جمع کرائے گی۔