پاکستان
06 فروری ، 2012

بھارتی سکھ سیالکوٹ میں’ بابے کی بیڑ ‘کی پہلی بار یاترا کریں گے

 بھارتی سکھ سیالکوٹ میں’ بابے کی بیڑ ‘کی پہلی بار یاترا کریں گے

کراچی…رفیق مانگٹ…بھارت کے سکھ یاتری پہلی بار رواں بیساکھی کے دوران سیالکو ٹ میں واقع گرودوارہ بابے کی بیڑ پر خراج عقیدت پیش کر نے آئیں گے۔ دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر پرمجیت سنگھ سرنا نے پاکستان کے دورہ سے واپسی پر بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی متروکہ ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ نے سکھ عبادت گاہ کی تزئین و آرائش کرنے پر اتفاق کیا اور بھارت کے سکھ جتھا کے لئے کمپلیکس کھولنے کا اعلان کیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سکھوںکے لئے تاریخی موقع ہوگا کہ اس بیساکھی پر سکھ یاتری بابے کی بیڑ پر حاضری دیں گے۔گرو دوارہ بابے کی بیڑ سیالکوٹ پسرور روڈ پر’ اک‘ ندی کے کنارے پر واقع ہے۔ یہ مقام سکھوں کیلئے خاص عقیدت کا حامل ہے ،سکھ عقیدے کے مطابق پہلے سکھ گرو نانک دیو نے اس بیڑ کے نیچے آرام کیا تھا ۔1920میں کرتار سنگھ جھبر کی طرف سے چلائی گئی آکالی تحریک کی پہلی اصلاحات کیلئے اسی جگہ کو منتخب کیا گیا تھا۔ سرنا نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی حکام سے چاندو دی حویلی المعروف لال حویلی پر بھی گرو وار تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :