06 فروری ، 2012
لاہور… لاہور میں ملتان روڈ پر گرنے واولی فیکٹری کے ملبے سے دو لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ 5زخمیوں کو بھی بچا لیا گیا ہے۔ آج صبح سوا آٹھ بجے کے قریب ملتان روڈ پر کھاڑک نالے کے قریب بوائلرپھٹنے سے نہ صرف فیکٹری کی عمارت گر گئی بلکہ اس سے ملحقہ تین گھر بھی زمیں بوس ہو گئے ،عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت گرنے سے 50 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ علاقے کے عینی شاہدین کے مطابق 50 سے 60لڑکیا ں کام کرنے فیکٹری کے اندر گئی تھیں۔ اب تک ایک لڑکا اور ایک لڑکی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جنکی تا حال شناخت نہیں ہو سکی اور ایک لڑکی سمیت 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے علاقے کی تنگ گلیاں ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید دشواری کا سامنا ہے تاہم ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔گرنے والی فیکٹری کی عمارت 3 منزلہ تھی جس میں دوایات تیار کی جارہی تھی۔