پاکستان
06 فروری ، 2012

بیشتر بالائی علاقوں میں برفباری رک گئی،چترال میں جاری

بیشتر بالائی علاقوں میں برفباری رک گئی،چترال میں جاری

اسلام آباد… ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے، جبکہ چترال کے ملحقہ علاقوں میں اب بھی ہلکی برف باری جاری ہے۔ وسطی کرم اوراس سے ملحقہ علاقوں میں برفباری کا سلسلہ رک گیا ہے ،شوال اور کلا ئیہ کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کے بعد رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ چترال میں ہلکی برف باری کاسلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ شمالی اورجنوبی وزیرستان ،ہزارہ ڈویژن کے بیشتر علاقوں ،لوئر دیراور وانا کے علاقے برمل میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے، شاہراہ کاغان آج 22ویں روز بھی بند ہے۔ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوئر اور اپر دیر کا بالائی علاقوں سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہے۔ شمالی بلوچستان میں توبہ اچکزئی،توبہ کاکڑی اور بوغرہ ٹاپ کی رابطہ سڑکیں 10روز سے ٹریفک کیلئے بندہیں۔

مزید خبریں :