اداکارہ میرا کو اپنے ملازم نے لوٹ لیا

بینک کو تحریری شکایت بھی کی ہے لیکن اس کا بھی کچھ نہیں بنا، میرا کا بیان — فوٹو:فائل 

لاہور: اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کا ملازم اے ٹی ایم سے 4 لاکھ روپے، گھر کے زيورات، کریڈٹ کارڈ اور پرس چوری کرکے بھاگ گیا ہے۔ 

اداکارہ کے مطابق واقعے کے بعد انہوں نے تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کا کریڈٹ کارڈ اور اس کا کوڈ ملازم محمد اصغر کے پاس تھا۔

میرا نے بینک پر بھی ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلنے کا موبائل فون پر پیغام نہیں آیا، بینک اور ملازم کی ملی بھگت سے ان کے اکاؤنٹ سے رقم چوری ہوئی ہے۔

ادکارہ کا کہنا تھا کہ بینک کو تحریری شکایت بھی کی ہے لیکن اس کا بھی کچھ نہیں بنا۔

مزید خبریں :