امی کو بیٹے کی خواہش تھی، میری پیدائش پر وہ خوش نہیں ہوئی تھیں: اقرا عزیز

امی نے مجھے بتایا کہ جب میں پیدا ہوئی تو پوری مرغی کی ایک ٹانگ کے برابر تھی: اقرا عزیز کی انٹرویو میں گفتگو/فوٹوفائل
امی نے مجھے بتایا کہ جب میں پیدا ہوئی تو پوری مرغی کی ایک ٹانگ کے برابر تھی: اقرا عزیز کی انٹرویو میں گفتگو/فوٹوفائل 

پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ ان کے پیدا ہونے پر خوش نہیں ہوئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر اقرا عزیز کا انٹرویو سے لیا گیا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے اپنی پیدائش پر والدہ کے جذبات سے متعلق گفتگو کی۔

ویڈیو میں اقرا عزیز نے بتایا کہ ’مجھ سے بڑی میری ایک اور بہن ہے جب میری پیدائش ہوئی تو والدہ کی خواہش تھی کہ نرس انہیں آکر کہے کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا، نرس نے انھیں (میری امی) کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے جس پر وہ خوش نہیں ہوئیں اور انھوں نے نرس سے کہا کہ اچھا ٹھیک ہے‘۔

اقرا عزیز کے مطابق’ یہ باتیں مجھے امی نے ابھی خود ایکٹنگ کرکے بتائی ہیں‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’امی نے مجھے بتایا کہ جب میں پیدا ہوئی تو پوری مرغی کی ایک ٹانگ کے برابر تھی، آپ خود بھی اندازہ لگا سکتی ہیں کہ میں ابھی اتنی چھوٹی ہوں جب پیدا ہوئی ہوں گی تو کتنی چھوٹی ہوں گی۔

اقرا عزیز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا والدہ نے بتایا کہ تمہاری بہن تمہارے مقابلے موٹی اور لمبی بھی تھی جس کی وجہ سے میں تمہیں باآسانی گود میں اٹھائے اٹھائے گھومتی تھی، یہی وجہ تھی کہ مجھے زیادہ پیار محبت ملی‘۔

مزید خبریں :