06 فروری ، 2012
اسلام آباد… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی قطر کے 3 روزہ دورے پر دوحہ روانہ ہوگئے ہیں، وزیراعظم کاکہناہے کہ وہ قطر کی قیادت سے افغانستان کے حوالے سے بھی علاقائی امن و استحکام پر بھی بات کریں گے۔ وزیراعظم گیلانی کے ہمراہ قطر جانے والے وفد میں وفاقی وزراء حناربانی کھر، ڈاکٹرعاصم، منیراورکزئی بھی شامل ہیں ، روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر گفت گو میں وزیراعظم نے کہاکہ وہ دورہ قطر میں خلیجی تعاون تنظیم کے آزادانہ تجارت معاہدے پر بات کریں گے، قطر سے ایل این جی کی پاکستان درآمد اور وہاں پاکستانی افرادی قوت بھیجنے پر بھی بات چیت ہوگی، وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ انکا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعاون کو مختلف شعبوں میں بڑھانے کیلئے بہت معاون ثابت ہوگا ۔