06 فروری ، 2012
لاہور… دواؤں کے ری ایکشن سے لاہور میں آج مزید دو خواتین دم توڑ گئیں، محکمہ صحت کے مطابق دواؤں کے ری ایکشن سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 115 ہوگئی۔ دواؤں کے ری ایکشن سے جاں بحق ہونے والی 55سالہ بلقیس جناح اسپتال اور 67 سالہ ریحانہ سروسز اسپتال میں زیرعلاج تھیں،دونوں دل کے امراض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی دوا استعمال کرتے تھے۔ دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں پی آئی سی ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے دور دراز علاقوں میں ادویات استعمال کرنے والے مریضوں کے اعدادوشمار طلب کر لئے، درخواست گذار کا موقف ہے کہ انتظامیہ صرف اشہتار دے کر بری الذمہ نہیں ہو سکتی، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، تاہم ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کے تعین سے پہلے ضروری ہے کہ مریضوں کی جان بچائی جائے۔