06 فروری ، 2012
وہنگاری، نیوزی لینڈ…دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 141 رنز سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے روب نکول نے 146 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو۔ صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز 6 وکٹوں پر 372 رنز بنائے۔ اس طرح زمبابوے کو جیت کیلئے 373 رنز کا مشکل ہدف ملا، جواب میں مہمان ٹیم نے 8 وکٹوں پر 231 رنز بنائے، یوں اسے 141 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چگمبورا 63 اور تائیبو 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جیکب اورم نے 3 اور ملز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔