06 فروری ، 2012
بہاول پور… بہاول پور میں مبینہ طور پر خاوند اور سسرالیوں نے زیورات نہ دینے پر بیوی پر تشدد کیا اور سر کے بال مونڈ دیئے۔ تحصیل یزمان کے چک111۔ بی ڈی کی رہائشی شمیم مائی نے بتایا کہ سات روز قبل اس کے خاوند منظوری رام نے زیورات مانگے اور جب اس نے انکار کیا تو سسرالیوں نے اس پر تشدد کیا۔ رات کو چائے میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کردیا اور گنجا کردیا۔ شمیم مائی نے بتایا کہ ایک سال پہلے بھی شوہر نے تشددد کر کے چولہے میں دھکا دے دیا تھا جس سے اس کا چہرہ جل گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔