پاکستان
06 فروری ، 2012

لاہورمیں فیکٹری گرنے سے ہلاکتیں، شہباز شریف کا تحقیقات کا حکم

لاہورمیں فیکٹری گرنے سے ہلاکتیں، شہباز شریف کا تحقیقات کا حکم

لاہور… وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہورکے علاقے کھاڑک میں فیکٹری کے بوائلرپھٹنے سے عمارتوں کے گرنے اور ہلاکتوں کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا،اور ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ لاہورکے ارفع کریم آئی ٹی ٹاور میں حکومت پنجاب اور گوگل انتظامیہ کے درمیان محکمہ آثار قدیمہ اور سیاحت کے لئے ویب سائٹ ڈویلپ کرنے کے معاہدے کی موقع پرمیڈیا سے گفت گو میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کھاڑک حادثے پر افسوس کا اظہارکیااورانتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ضروری ہے۔

مزید خبریں :