کھیل
06 فروری ، 2012

دبئی ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پرانگلینڈ2وکٹوں پر89رنز

دبئی ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پرانگلینڈ2وکٹوں پر89رنز

دبئی…دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روزکھانے کے وقفے پر انگلینڈ نے 2وکٹوں کے نقصان پر89رنز بنالیے،کک 41 اور پیٹرسن ایک رن پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ میچ جیتنے کیلئے اسے مزید 235رنز کی ضرورت ہے جبکہ8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ آج انگلش ٹیم نے 36 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، کھیل کے پہلے سیشن میں پاکستان کو دو کامیابیاں حاصل ہوئیں، اسٹراس 26 رنز بناکر عبدالرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ ٹراٹ 18 رنز بناکر سعید اجمل کا شکار بنے۔سیریز میں تین۔صفر سے کامیابی کیلئے پاکستان کو مزید8 وکٹیں درکار ہیں۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کے دو۔ صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :