پاکستان
06 فروری ، 2012

انسداد دہشت گردی عدالت میں صوفی محمد کے خلاف مقدمات کی سماعت

پشاور … پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔سینٹرل جیل پشاور میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مولانا صوفی محمد کے خلاف مقدمات کی سماعت جج عاصم امام نے کی۔ صوفی محمد کے خلاف تھانہ مٹہ پر حملے اور گراسی گراونڈ مینگورہ میں ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔ تھانہ مٹہ پر حملے میں نامز د ملزم مولانا طیب آج عدالت میں پیش ہوئے جن کے خلاف آئندہ پیشی میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ مقدمات میں نامزد ایک اور ملزم مولانا خالد نے عدالت کو ضمانت کی درخواست دے دی ہے۔ جس کی سماعت 13فروری کو ہوگی۔ مقدمے کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی گئی۔۔

مزید خبریں :