Time 04 مئی ، 2019
پاکستان

نشویٰ ہلاکت کیس: عدالتی حکم پر دارالصحت اسپتال کو کھول دیا گیا

 دارالصحت اسپتال—. فوٹو فائل

کراچی: نشوی ہلاکت کیس میں بند ہونے والے کراچی کے دارالصحت اسپتال کو سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کھول دیا گیا۔

سی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر اسپتال کی ڈینٹل اور او پی ڈی کو سیل کیا گیا تھا جسے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر کھول دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 9 ماہ کی نشویٰ کو 6 اپریل کو گلستان جوہر کے نجی اسپتال دارالصحت میں داخل کیا گیا جہاں غلط انجکشن لگنے سے وہ دماغی طور پر مفلوج ہوگئی تھی اور اسٹیڈیم روڈ پر واقع اسپتال میں 22 اپریل کو نشویٰ دم توڑ گئی تھی۔

جب کہ گزشتہ روز نشویٰ کے کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سماعت بھی ہوئی جس میں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان ڈاکٹر عطیہ اور ڈاکٹر شرجیل کی ضمانت منسوخ کی جس کے بعد دونوں نے کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد دوڑیں لگادیں۔

اس سے قبل دونوں ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

مزید خبریں :