09 اگست ، 2012
پشاور … خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام انرجی کانفرنس شروع ہوگئی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں انرجی کانفرنس میں شریک نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہاوٴس پشاور میں انرجی کانفرنس میں وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی، صوبائی وزراء ، پیپلزپارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما، ماہرین، صنعت کار اور تاجر شرکت کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے انرجی کانفرنس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ انرجی کانفرنس میں صوبے میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے تجاویز اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔