09 اگست ، 2012
دیر بالا … دیر بالا کے علاقے تریپامان میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے، جوابی کارروائی میں 9 شدت پسند ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ سے مولانا فضل اللہ گروپ کے شدت پسند آئے ہوئے تھے، شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ سیکیورٹی فورس نے جوابی کارروائی کی جس سے 9 شدت پسند ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے،حملے کے بعد شدت پسند دوبارہ افغانستان کے صوبے کنڑ روانہ ہوگئے۔