پاکستان
09 اگست ، 2012

قبائلی علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بیرسٹر مسعود کوثر

قبائلی علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بیرسٹر مسعود کوثر

پشاور … گورنر خیبرپختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہاہے کہ قبائلی علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بورڈ آف ڈائریکٹرز آف فاٹا ایجوکیشن فاوٴنڈیشن کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں کیا۔ گورنر بیرسٹر مسعود کوثرکا کہنا تھا کہ قبائلی طلباء کو پڑھائے جانے والے نصاب میں جدید مضامین کو شامل کیا جائے، تاکہ انہیں جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا نظام تعلیم ہو جس میں ذہین طلباء کی حق تلفی نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ فاٹامیں تعلیمی اداروں کیلئے ایسے جگہوں کا انتخاب کرنا چاہئے جو ہر کسی کی پہنچ میں ہو اور کوئی طالب علم تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا میں عورتوں کے تعلیم پر بھی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :