پاکستان
09 اگست ، 2012

حکمران عوام کو حقوق نہیں دے سکتے تو حکومت چھوڑ دیں، لیاقت بلوچ

حکمران عوام کو حقوق نہیں دے سکتے تو حکومت چھوڑ دیں، لیاقت بلوچ

کراچی … جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جمہوریت لوگوں کو ان کا حق ادا کرنے کیلئے ہوتی ہے، اگر حکمران عوام کو حقوق نہیں دے سکتے تو حکومت چھوڑ دیں۔ کراچی میں شہادت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وہ 17 جولائی کو جماعت اسلامی کے کارکن عبدالرشید فاروقی کوقتل کئے جانے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی امن کا شہر ہوتا تھا،لیکن آج اس کے چہرے پر بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے داغ ہیں، جہاں زکوٰة اور فطرے کی پرچیاں بھی بندوق کی نوک پر دی جا رہی ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی لانی ہوگی حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی فارمولا نہیں ہے۔

مزید خبریں :