09 اگست ، 2012
لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے آنے والے حکمرانوں نے خطے کی ترقی کے نام پر قومی وسائل تو لوٹے لیکن علاقے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے کچھ نہ کیا۔ لاہور میں ملتان سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی اور خطے میں ترقیاتی اسکیموں پر اربوں روپے خرچ کئے۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو بدنام کرنے والے کرپٹ زرداری ٹولے کو آئندہ انتخابات میں قوم مسترد کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو مسائل سے دوچار کرنے والے نااہل حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے۔