09 اگست ، 2012
لاہور…سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں تو کشمیر کی ایک سیٹ پر انتخاب توکرا نہیں سکی پورے ملک میں انتخابات کا مطالبہ کس بنیاد پر کر رہی ہے، یہ بات انہوں نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے راہنماء غلام محی الدین دیوان کی جانب سے دی جانے والی افطارڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اگلے انتخابات میں بھی کشمیر سمیت پورے ملک میں کامیابیاں سمیٹے گی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دوسرے راہنماوٴں نے بھی خطاب کیا۔