پاکستان
10 اگست ، 2012

میدانی علاقوں میں گرم موسم کی پیشگوئی

میدانی علاقوں میں گرم موسم کی پیشگوئی

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی حصوں میں موسم گرم رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالا، لاہور، سرگودھا، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر حصوں میں موسم گرم رہا ،تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالا ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گجرات میں 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اسلام آباد، مری میں 51 ملی میٹر، کوٹلی50، منگلا32، راولپنڈی30، سیالکوٹ19، گڑھی دوپٹہ16، جہلم11 اور گوجرانوالا میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ ملک کے دیگر شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ اس طرح سے ریکارڈ کئے گئے۔

مزید خبریں :