10 اگست ، 2012
گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں موسلا دھار بارش کے دوران کچے مکان کے ایک کمرے کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ نندی پور کے علاقے میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے کچے مکان کے ایک کمرے کی چھت گرگئی۔ کمرے میں سوئے ہوئے پانچ بہن بھائی ملبے تلے دب گئے۔ واقعے میں آٹھ سالہ صباء اور پانچ سالہ شیر محمد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین بہن بھائی شدید زخمی ہوئے۔دوسرے کمرے میں موجود ماں باپ کے اطلاع کرنے پر ریسکیو اہل کاروں نے تمام افراد کو ملبے سے نکالا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ہے۔