پاکستان
10 اگست ، 2012

پشاور : سحر وافطار کے اوقات میں گیس کے کم پریشر کی شکایات

 پشاور : سحر وافطار کے اوقات میں گیس کے کم پریشر کی شکایات

پشاور … پشاور کے بعض علاقوں میں سحر وافطار کے اوقات میں گیس کے کم پریشر کی شکایات ہیں۔پشاور کے چند علاقوں میں سحر و افطارکے وقت گیس پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں رشید آباد، بشیر آباد، افغان کالونی، گلبہار اور ورسک روڈ شامل ہیں۔ جہاں سحر و افطار کیا وقات میں چولہا جلانا بھی مشکل ہو جاتاہے۔ جس سے گھریلو امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنارہتا ہے۔ سوئی ناردرن گیس حکام کے مطابق گیس کی طلب میں اضافہ سے گیس پریشر کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ صارفین گیس کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

مزید خبریں :