10 اگست ، 2012
فیصل آباد…فیصل آباد میں ایک پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے سے تمام سامان جل کر راکھ ہو گیاریسکیو ذرائع کے مطابق شیخ کالونی کے علاقہ میں واقع پلاسٹک فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کی 5 گاڑیوں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فیکٹری کے اندر تمام سامان جل گیا اورعمارت کو بھی نقصان پہنچا۔