10 اگست ، 2012
پشاور… پشاور کے نواحی علاقے متنی میں بارودی مواد پھٹنے سے حجرے کے گیٹ کوجزوی نقصان پہنچا،جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق متنی کے علاقے گلزار چوک میں واقع حاجی رحیم کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے معمولی نوعیت کا دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ہجرے کے دروازے کوجزوی نقصان پہنچا۔جانی نقصان نہیں ہوا۔