پاکستان
10 اگست ، 2012

پشاور:نماز جمعہ کے موقع پرسیکیورٹی کے خصوصی اقدامات

پشاور:نماز جمعہ کے موقع پرسیکیورٹی کے خصوصی اقدامات

پشاور… پشاور میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات اور نماز جمعہ کے موقع پرسیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ پشاور شہر میں گزشتہ چھ دنوں سے دہشتگردی کے متواتر حملے ہورہے ہیں۔ جس کے بعد شہر کی سیکیورٹی ہائی الر ٹ ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں پرپولیس نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جہاں ہر مشتبہ شخص اور گاڑی کو مکمل تلاشی کے بعد ہی شہر میں داخلہ کی اجازت دی جارہی ہے۔ نماز جمعہ کے موقع پر شہر کی تمام جامع مساجد پربھی اہلکار تعینات ہیں۔ اور واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :