10 اگست ، 2012
کراچی…نیپرا نے ماہ اپریل اور مئی کے لئے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے صارفین کیلئے ٹیرف میں اضافہ اور اسکی وصولی کے مہینوں کا تعین کرنے کی منظوری دے دی ہے۔کے ای ایس سی کا جوٹیرف فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بڑھایاگیا ہے، اس کے تحت اپریل کیلئے 1 روپیہ 15 پیسے، اور مئی کیلئے 51 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا،نوٹی فکیشن کے مطابق اپریل کا اضافہ اکتوبر اور مئی کا اضافہ نومبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے۔