10 اگست ، 2012
لاہور…لاہور کے واہگہ بارڈر پر بڑی تعداد میں ہندو شہری بھارت جانے کے لئے موجود ہیں، تاہم این او سی کے مسئلہ کی وجہ سے صرف 10 ہندووٴں کو بھارت جانے کی اجازت ملی ہے۔بھارت جانے کے لئے 100 کے قریب ہندو شہری لاہور کے واہگہ بارڈر پر موجود ہیں۔ امیگریشن اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب تک این او سی نہیں لاتیجانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہندو شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ گھومنے پھرنے جارہے ہیں لیکن وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے انہیں روک لیا ہے۔ وہ واپس آنے کی تحریری یقین دہانی جمع کرانے پر بھی تیار ہیں۔ واہگہ بارڈر پر امیگریشن حکام نے این او سی دکھانے والے 10 ہندووٴں کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔