10 اگست ، 2012
قصور … قصور میں شادی کا جھانسہ دے کر تاجر نے آٹھ ماہ تک خاتون کو ساتھ رکھا، شادی کے اصرار پر تاجر نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سر مونڈھ کر گھر سے نکال گیا۔ قصور کے تاجر طارق نے دیپال پور کی خاتون آشی کو شادی کا جھانسہ دے کر آٹھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پھر اپنے رشتہ داروں سے مل کر خاتون پر تشدد کیا اور اس کے بال مونڈھ کر گھر سے نکال دیا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس نے مدد کرنے کی بجائے اسے الٹا تاجر کے حوالے کر دیا اور سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوا کر کہا کہ کل شادی کرادی جائے گی۔ ڈی پی او کی ہدایت پر اے ڈویژن پولیس نے طارق اور اس کے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔