10 اگست ، 2012
مستونگ…ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی نیٹوسپلائی کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں کنٹینر کے ڈرائیور اور کلینرسمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق نیٹو سپلائی کا ایک کنٹینر کراچی سے کوئٹہ کے راستے افغانستان کی جانب گامزن تھا کہ مستونگ کے علاقے دشت میں نامعلوم مسلح افراد نے اس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کلینز زخمی ہوگئے، مسلح افراد نے بعد میں کنٹینر کو آگ بھی لگادی اور موقع سے فرار ہوگئے، تاہم بعد میں دونوں زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑی کے زریعے کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کردیاگیا، واقعہ کے بعد مقامی لیویز اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں۔