10 اگست ، 2012
لاہور… لاہور اورگردونواح میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم بعض نشیبی علاقوں میں پانی بھی کھڑاہوگیا۔ آج علی الصبح لاہور اورگردونواح کے علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے لگیں۔ بادل چھانے کے بعد بارش شروع ہوگئی۔ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر کے بعض حصوں میں ہلکی بارش ہوئی۔بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اورمطلع ابرآلود رہا۔شہر کے بعض نشیبی علاقوں میں پانی بھی کھڑاہوگیا۔