10 اگست ، 2012
کراچی … کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع سندھ سروسز اسپتال کے نیورو سرجری وارڈ میں آگ لگنے سے مریضوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ اسپتال کے وارڈ کے پینل میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے باعث دھواں اٹھا اور دیکھتے ہی دیکھتے وارڈ میں پھیل گیا، جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے باعث کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہوا، مریضوں کو بحفاظت دوسرے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔