01 جولائی ، 2019
لاہور ہائیکورٹ میں بچوں نے رو رو کر عدالتی حکم تبدیل کرادیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس اسجد جاوید گورال نے قوت گویائی سے محروم روبینہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار خاتون کا مؤقف تھا کہ اس کی شوہر تجمل سے ناراضی ہے لہٰذا استدعا ہےکہ عدالت بچوں طلحہ، عنبر اور 4 سالہ فاطمہ کو اس کے حوالے کرے۔
سماعت کے بعد عدالت نے 3 بچے والد سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا عبوری حکم دیا تو بچوں نے والدہ کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔
اس دوران بچوں نے احاطہ عدالت میں رو رو کر آسمان سر پر اُٹھا لیا جس پر عدالت نے میاں بیوی کو مصالحت کا وقت دیتے ہوئے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔