Time 18 اپریل ، 2025
پاکستان

آج رات مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان

آج رات مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان
اس سسٹم کے تحت بالائی کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش متوقع ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: آج رات ملک کے بالائی علاقوں میں طاقتور مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا طاقتور سسٹم داخل ہوسکتا ہے جس کے تحت بالائی کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے دریائے کابل، سندھ اور جہلم کی ندیوں میں طغیانی کا  بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اتوار سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے اور اس دوران درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی24 اپریل سے ایک بار پھر ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :