13 اگست ، 2012
اسلام آباد…پاکستانی وزارت داخلہ نے ان خبروں کی تر دید کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان میں قید طالبان رہنما ء ملا برادر اور افغان حکام کے درمیان کی خفیہ ملاقات ہو ئی ہے۔ پاکستان کی جیل میں قید اہم افغان طالبان رہنما اور ملاعمرکے نائب ملابرادر سے افغانستان کے سینئر حکام نے خفیہ ملاقات کی ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی کے قومی سلامتی کے مشیر رنگین داد فر اسپانتا کی قیادت میں افغان وفد نے ملاعمر کے نائب ملا برادر سے پاکستانی جیل میں 2 ماہ قبل خفیہ ملاقات کی تھی۔ واضح رہے کہ ملاعمر کے بعد افغان طالبان کے سب اہم رہنماء مانے جانے والے ملا برادر کو فروری 2010 میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا اور اب تک وہ پاکستان کی حراست میں ہیں۔