14 اگست ، 2012
ایبٹ آباد…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ کوئی قوت اسلام کو پاکستان سے نہیں نکال سکتی ،یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ،انتہا پسندی ،دہشت گردی کے خلاف جنگ حق بجانب ہے اِس میں شک سے خانہ جنگی ہوگی ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے قانونی سازی کرنی پڑے گی۔یوم آزادی کے مو قع پر پی ایم اے کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ انتہا پسندی ،دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج کی نہیں پورے ملک کی ہے ،فوج نے اس محاذ پر عظیم قربانیاں دی ہیں اُن کا کہناتھاکہ کسی بھی فوج کیلئے سب سے مشکل کام اپنے لوگوں کے خلاف لڑنا ہے ،سب سے بڑا چیلنج قومی سا لمیت اورقومی اتحاد ہے،ضروری ہے کہ ماضی سے سبق سیکھیں اور حال کی فکر کریں ۔آرمی چیف کا کہنا تھاکہ آج وعدہ کریں اپنے وطن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،17پاکستان ہے تو ہم ہیں ،پاکستان نہیں تو کچھ نہیں ،:آج پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا عزم کریں ۔