14 اگست ، 2012
اسلام آباد…دارلحکوامت اسلام آباد،آزاد کشمیر اورخیبر پختونخوا سمیت پنجاب کے کچھ شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4.6ریکارڈ کی گئی ہے۔جن میں علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اُن میں دارلحکومت اسلام آباد سمیت سوات،بونیر،شانگلا، اسکردو،مالا کنڈاور ملحقہ علاقے،پنجاب میں جہلم اورمری،آزاد کشمیر میں وادی نیلم اور دیگر علاقے،خیبرپختونخوا میں پشاور،مردان اور گردونواح کے علاقے شامل ہیں اورخیبر ایجنسی اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4.6ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز مانسہرہ کے شمال مشرق میں تھا۔