14 اگست ، 2012
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام آئین اور پارلیمنٹ پر نئی طرز کے حملے سے محتاط رہیں۔اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ کو سازشوں سے بچانا ہوگا،پاکستان کو بہت سے خطرات کا سامنا ہے ،آج کے دن جمہوریت کو فروغ دینے کا عہد کرنا ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں پارلیمنٹ کو سازشوں سے بچانا ہے اور ہم بچائیں گے،پارلیمنٹ عوام کی آواز ہے اسے خاموش نہیں کیا جاسکتا۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہعسکریت پسندی ملکی استحکام کے لیے خطرہ ہے ،عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام جاری رکھیں گے ۔