پاکستان
15 اگست ، 2012

او آئی سی کانفرنس سے اتحاد اور یک جہتی کا نیا باب کھلے گا،صدر زرداری

او آئی سی کانفرنس سے اتحاد اور یک جہتی کا نیا باب کھلے گا،صدر زرداری

جدہ …صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسوقت دنیا کو بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔پاکستانی عوام خادم الحرمین شریفین کی انسانیت نوازی کو فراموش نہیں کرسکتے،صدر نے ان خیالات کا اظہار ایک سعودی جریدے کو اپنے انٹرویو میں کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ پاک سعودی تعلقات قدیم اور مستحکم ہیں۔او آئی سی کانفرنس سے دنیا میں تعلقات ،اتحاد اور یک جہتی کا نیا باب کھلے گا۔انھوں نے اس موقع پر سعودی عرب کے شاہ عبدالله کی جانب سے چوتھی سربراہی کانفرنس طلب کرنے کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ایک اہم قدم ہے۔

مزید خبریں :