14 اگست ، 2012
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ موجودہ طالبان طالب نہیں بلکہ اجرتی قاتل ہیں۔ایک بیان میں سینٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ اے این پی کے کارکنان کو طالبان کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی اے این پی کی قوت کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔